Mar ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • صیہونی امریکی حملے میں اندیمشک کا امام علی اسپتال تباہ ہوگیا

   اندیمشک کے امام علی اسپتال پر امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں سنگین نقصان پہنچنے کے بعد اسپتال کو نئی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

سحرنیوز/ایران: 21 مارچ کو امریکی صیہونی حملے کا نشانہ بننے والے اندیمشک کے امام علی اسپتال کے بارے میں پیر 23 مارچ کو  ایک ہنگامی میٹنگ میں اسپتال کے سبھی طبی وسائل فوری طور پر کسی نئ جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں صوبہ خوزستان کی سیاسی اورسماجی شخصیات نیز اندیمشک کے مقامی حکام نے شرکت اوراس بات کے پیش نظر کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے میں اسپتال کو سنگین نقصان پہنچا ہے،اسپتال نئی جنگہ منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ عام لوگوں کو طبی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے۔  
 یاد رہے کہ سنیچر 23 مارچ کو 11 گیارہ بجکر 30 منٹ پر امریکا اور صیہونی حکومت نے صوبہ خوزستان کے شہردزفول اور اندیمشک  کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے تھے۔
 اندیمشک میں امریکا  اورغاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں، امام علی اسپتال، لوگوں کے رہائشی مکانات اور غیر فوجی نیز تجارتی مراکز کو سنگین نقصان پہنچا تھا اورامام علی اسپتال طبی خدمات جاری رکھنےکے قابل نہیں رہا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس