Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ انتظامیہ تمام تر ذلت و رسوائی کے ساتھ روبزوال ہوگئی: صدر ایران

صدر ایران حسن روحانی نے کہا ہے کہ ذلت و رسوائی کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے خاتمے سے واضح ہو گیا ہے کہ غنڈہ گردی، نسل پرستی، اور قوانین کی خلاف ورزی کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، سولہ جنوری انیس و اناسی کو شاہ ایران کے ملک سے فرار اور رواں سال ٹرمپ انتظامیہ کے خاتمے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضا پہلوی کا ایران سے فرار دراصل اس ملک میں ظلم و استبداد اور سامراجی تسلط کے خاتمے کی علامت تھا، جبکہ آج دنیا امریکہ میں ایک اور ظالم حکومت کے خاتمے کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک پالیسی کی شکست ہے یعنی ملت ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا خاتمہ۔

صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ ایران کے عوام نے پچھلے چار برس کے دوران امریکہ کی دہشت گرد حکومت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اور امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اور اقتصادی دہشت گردی کو حتمی  اور فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ پالیسی وضع کرنے والے اب زوال سے دوچار ہو چکے ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ تین سالہ جنگ، تشدد اور دہشت گردانہ اقدامات کے خاتمے پر ایران کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور تمام تر دباؤ اور کورونا وائرس کے باوجود ملکی معیشت میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے تازہ ٹوئٹ کو، پمپیئو کی وزارت خارجہ کے ذلت آمیز خاتمے اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی ناکامی سے پیدا ہونے والے غصے اور ہسٹیریا کی علامت قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے سعید خطیب زادے نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی وزارت خارجہ کے ذلت آمیز اختتام پر یہ غم تمہارا مقدر ہے اور تم اسی غم اور جھنجھلاہٹ میں مرجاؤ۔

 

ٹیگس