Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج پوری طرح الرٹ ہیں: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیغمبر اعظم (ص) پندرہ فوجی مشقوں میں دفاعی طاقت کے مظاہرے سے بری، بحری اور فضائی تمام میدانوں میں ایران کی مسلح افواج کی غیرمعمولی دفاعی و میزائلی آمادگی کا پتہ چلتا ہے۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سنیچر کو ایران کے صحرائی علاقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کی پیغمبر اعظم پندرہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کے انعقاد کے موقع پر کہا کہ گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری اور آئندہ مزید پانچ دنوں تک انجام پانے والی فوجی مشقوں سے پتہ چلتا ہے کہ مسلح افواج  بری، بحری اور فضائی تمام میدانوں میں غیرمعمولی دفاعی و میزائلی طاقت کی حامل ہیں ۔

جنرل باقری نے مختلف قسم کے میزائلوں کی فائرنگ اور ترکیبی کارروائیوں پر عمل درآمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کم ، متوسط اور لمبے فاصلے تک مار کرنے والی اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائلی طاقت، اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف اور قومی مفادات کی حمایت کے لئے تیار ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ کسی حملے کا ارادہ نہیں ہے تاہم اگر کسی دشمن نے ہمارے ملک کی طرف ٹیڑھی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو اسے فورا جواب دیا جائے گا ۔

 

ٹیگس