Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran

 ایران کی بری فوج کی اقتدار- 99 فوجی مشقیں مکران کے ساحلوں پر شروع ہوئیں۔ 

ایران کی بری فوج کی اقتدار- 99 فوجی مشقیں منگل سے مکران کے ساحلوں پر شروع ہوئی ہیں اور اس میں ایئر بورن بریگیڈ ، اسپیشل فورس ، اور ریپڈ ری ایکشن فورس کی یونٹوں نے حصہ لیا ہے ۔ مکران کے ساحلوں پر ہونے والی ان فوجی مشقوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کا تعاون حاصل ہے ۔

ان فوجی مشقوں کا مقصد، خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج  کی دفاعی توانائیوں کو آزمانا اور فوجی یونٹوں کی چھاؤنیوں سے آپریشنل علاقوں میں منتقلیکے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا ہے۔ان فوجی مشقوں کے دوران بری فوج کی ٹیکنیکل فورس کی کثیرالجانبہ مہارتوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف قسم کی مقامی تخلیقی تکنیک کا عملی تجربہ کیا جائے گا ۔

ٹیگس