افغانستان: سیلاب سے 20 افراد جاں بحق، 100 سے زیادہ لاپتہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454140-افغانستان_سیلاب_سے_20_افراد_جاں_بحق_100_سے_زیادہ_لاپتہ
افغانستان کے شمال مشرقی علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-07-21T09:43:38+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: سیلاب سے 20 افراد جاں بحق، 100 سے زیادہ لاپتہ

افغانستان کے شمال مشرقی علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے نورستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور 100 سے زیادہ افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق نورستان میں سیلاب نے صوبائی صدر مقام پارون اور گرد و نواح کے علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سیلابی ریلے میں بہت سے مکانات، دکانیں اور دیگر املاک بھی بہہ گئی ہیں۔

افغانستان کی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پارون شہر میں دریا کے کنارے قائم بازار مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جہاں پہلے دکانیں اور ہوٹل واقع تھے، وہاں اب صرف کیچڑ، ملبہ اور بڑے بڑے پتھر دکھائی دے رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel