برطانیہ: اینڈی برنہم نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا۔
برطانیہ کے نئے وزیرِاعظم اینڈی برنہم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مہنگائی میں ریلیف اور بڑے معاشی اصلاحاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نئے وزیرِاعظم اینڈی برنہم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے لیے ایک "ٹرننگ پوائنٹ" ثابت ہوگی۔ انہوں نے مہنگائی میں ریلیف اور بڑے معاشی اصلاحاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی طرف سے حکومت بنانے کی دعوت ملنے کے بعد ڈاؤئنگ اسٹریٹ پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے فوری ریلیف اقدامات کا آغاز منگل سے کیا جائے گا۔
نئے برطانوی وزیرِاعظم نے بتایا کہ حکومت توانائی کے بِلوں، بس کرایوں اور دیگر بنیادی اخراجات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیکیج متعارف کرائے گی جبکہ اس سال کے آخر میں برطانیہ کی سیاسی اور معاشی سمت متعین کرنے کے لیے 10 سالہ قومی منصوبہ بھی پیش کیا جائے گا۔
اینڈی برنہم نے بے گھر افراد کے مسئلے کے خاتمے، مزید کونسل گھروں کی تعمیر اور اختیارات کو مقامی سطح تک منتقل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو عوامی خدمت کا حقیقی ذریعہ بنایا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel