طالبان کے سیاسی وفد کا دورہ ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i379973-طالبان_کے_سیاسی_وفد_کا_دورہ_ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک سیاسی وفد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۸ Asia/Tehran
  • طالبان کے سیاسی وفد کا دورہ ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک سیاسی وفد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج کہا کہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کا ایک  سیاسی وفد تہران پہنچ گیا جہاں ایرانی محکمہ خارجہ نے اس وفد کا استقبال کیا۔

 طالبان کا وفد ایران کے دورے  کے دوران ایران کے اعلی حکام من جملہ ایران کے وزیر خارجہ اور ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے ساتھ ملاقات کرکے افغانستان میں امن عمل اور اس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔