Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کی مجوزہ مشترکہ بحری مشقیں

ایران کی مسلح افواج حال حاضر میں اور مستقبل میں ہر طرح کے خطرات کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوارڈینیٹر ايڈمیرل  حبیب اللہ سیاری نے آج ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں ملک کے جنوبی ساحلی علاقے میں انجام پائيں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور روس کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی دوسری بحری مشقیں ہیں کہ جن کا مقصد شمالی اقیانوس میں سیکورٹی قائم کرنا ہے۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ جب روس جیسا ایک طاقتور ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری دستوں کے ساتھ جنگی مشقیں انجام دیتا ہے تو اس کا ایک واضح پیغام ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ عالمی طاقتوں کی سطح پر ہے۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج خصوصا ہماری بری فوج اپنے مشن کے پیش نظر جو ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا دفاع ہے، اتنی مضبوط اور مستحکم ہوچکی ہے کہ حال حاضر میں اور مستقبل میں ہر طرح کے خطرات کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

ٹیگس