ایران میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام 2 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i381721-ایران_میں_دہشتگردی_کا_منصوبہ_ناکام_2_دہشتگرد_ہلاک
ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے پیرانشہر میں دہشتگردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی گئی جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام 2 دہشتگرد ہلاک

ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے پیرانشہر میں دہشتگردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی گئی جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مغربی آذربائیجان کے حساس اداروں اور حمزہ سید الشہدا(ع) بیس کے تعاون سے دہشتگردانہ کارروائی کرنے والے ایک ایسے گروہ کے 2 دہشتگردوں کو ایک مسلح جھڑپ کے دوران موقع پر ہلاک کیا گیا جس کا رابطہ عراقی کردستان میں موجود دہشتگرد گروہوں سے تھا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے 2 کلاشنکوف ، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا۔