Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران میں ایک کروڑ ماہانہ کورونا ویکسین بنانے کی توقع

برکت فاؤنڈیشن کے تحقیقاتی گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں ماہانہ ایک کروڑ کورونا ویکسین کے ڈوز تیار کئے جائیں گے۔

حسن جلیلی نے منگل کے روز فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں اس فاؤنڈیشن میں چھے کورونا ویکسین تیار کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ایران میں آئندہ موسم بہار میں ایک کروڑ ماہانہ کورونا ویکسین تیار کئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں چھے کورونا ویکسین تیار کئے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ حسن جلیلی نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ ہمارے بعض کورونا ویکسین بہت اعلی اور موثر ہیں۔

کوو ایران ویکسین کے لیبارٹری مرکز کے سربراہ مینو محرز نے بھی کہا کہ کورونا ویکسین کی مختلف قسمیں ہیں، تاہم کوو ایران ویکسین، کیفیت اور بین الاقوامی معیار کے نقطہ نظر سے اعلی ترین بین الاقوامی معیار کا حامل ہے۔

ٹیگس