Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • نئی کورونا ویکسین

انسداد کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ کوو برکت کے بعد کورونا کی ایک اور ایرانی ویکسین پاستور بھی جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

قومی ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انسداد کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے ترجمان علی رضا رئیسی کا کہنا تھا کہ پاستور ویکسین عنقریب تیار ہوجائے گی اور موسم گرما تک ملکی اور غیر ملکی کورونا ویکسین کی دس سے بارہ ملین خوراک دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک تیار کی جانے والی ویکسین کے علاوہ رواں ماہ کے دوران بھارت ویکسین کی چار لاکھ خوراکیں بھی ہندوستان سے ایران پہنچ جائیں گی۔

علی رضا رئیسی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے توسط سے گیارہ لاکھ کواکس ویکسین پر مشتمل پہلی کھیپ بھی عنقریب ایران کو موصول ہوجائے گی جبکہ اس ویکسین کی دوسری کھیپ ملنے کے بعد ملک میں ویکسینیشن کا عمل تیز ہوجائے گا۔انسداد کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے دنیا کے بائیس ملکوں کے ساتھ فضائی رابطے بدستور منقطع رہیں گے۔

ٹیگس