Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • نیا سال فتح اور کامرانی کا سال ہوگا، صدر ایران کا بیان

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آنے والا ایرانی سال قوم کے لیے عظیم کامیابیوں کا سال ہو گا۔

درجنوں صنعتی، فلاحی، سماجی، ثقافتی اور سیاحتی منصوبوں کے افتتاح کی آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ آنے والا ایرانی سال 1400 ہجری شمسی، کورونا کے مقابلے اور دشمن کی اقتصادی جنگ میں قوم کے لیے عظیم کامیابیاں ساتھ لائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ رواں ایرانی سال بیس مارچ کو ختم ہو جائے گا اور اکیس مارچ سے نئے ایرانی سال 1400 ہجری شمسی کا آغاز ہو گا۔

صدر ایران نے کہا کہ نئے سال میں خداوند تعالی اپنی رحمتیں اس قوم پر نازل کرے گا اور ہم، مختلف میدانوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال ملکی ویکسین کے ساتھ ساتھ  غیر ملکی کورونا ویکسین کی بڑی مقدار ملک میں دستیاب ہو گی۔

صدر ایران نے کہا کہ ان کی حکومت، ملک میں کورونا ویکسین کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پوری توانائیاں بروے کار لا رہی ہے۔

ٹیگس