علاقائی سیاحت میں ایران کا حصہ پچاس فیصد
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
ایران کے وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ علاقائی سیاحت میں ایران کا حصہ پچاس فی صد کے برابر ہے۔
ایران پریس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر سیاحت علی اصغر مونسان کا کہنا تھا کہ عالمی سیاحت کا ستر فیصد حصہ مغربی ایشیا کے پاس ہے جس میں سے ایران کا حصہ پچاس فی صد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں پچاس فیصد عراق اور آذربائیجان کے سیاح شامل ہیں۔
علی اصغر مونسان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملکوں سے بڑی تعداد میں لوگ زیارت اور علاج معالجے کی غرض سے ایران کا سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی زیارتی سیاحت اب مشترکہ سیاحت میں تبدیل ہوگئی ہے اور زیارت کے لیے آنے والے سیاحوں کے پروگرام میں ملک کے تاریخی اور قدرتی مقامات کی سیر کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔