خواتین کے عالمی دن کا انعام ایرانی خاتون کے نام
Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی نے ایک رپورٹ میں جنسی مساوات کے لئے سرگرم عمل ایک بین الاقوامی فیڈریشن اور دو خواتین کی قدردانی کی ہے جن میں ایرانی خاتون زہرا نعمتی کا نام بھی شامل ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی نے ایک رپورٹ میں اپنی منتخب خواتین میں ایرانی خاتون زہرا نعمتی کا نام شامل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیرا اولمپک اور المپک میں سونے کا پہلا تمغہ جیتنے والی اس خاتون نے اپنے اسٹیج کو خواتین اور معذور افراد کے استعمال کے فعال شعبے میں تبدیل کر دیا۔
لندن کے دو ہزار بارہ کے پیرا اولمپک میں تاریخ رقم کرنے کے بعد زہرا نعمتی، ایسی کامیابیوں کی نمائش کے لئے کہ جن کو فتح کرنے پر معذور خواتین بھی قادر ہیں، پیش پیش رہی ہیں۔
انھوں نے اسی طرح اقوام متحدہ کے معذور افراد کے حقوق کے کنوینشن میں بھی شرکت کی ہے۔