ایران، مشرقی بحیرہ روم میں خون ٹرانسفیوژن کا سائنسی مرکز
ایران کے خون ٹرانسفیوژن سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں خون ٹرانسفیوژن کا سائنسی مرکز رہا ہے اور ایران نایاب خون کی بین الاقوامی انجمن میں شامل واحد اسلامی ملک ہے۔
پیمان عشقی نے کہا کہ نایاب خون کی بین الاقوامی انجمن کے تئیس رکن ممالک ہیں جن میں اسلامی جمہوریہ ایران واحد اسلامی ملک ہے جو اس انجمن میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران، صاف و صحت مند خون کے استعمال کے اعتبار سے اعلی ترین بین الاقوامی معیار کا حامل ہے اور اس شعبے میں وہ جدید ترین آلات و وسائل کو استعمال کرتا ہے۔
پیمان عشقی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ادارہ صحت کے نقطہ نظر سے علاقے میں خون کے سائنسی مرکز کا تحفظ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کے جوان دانشوروں نے خون ٹرانسفیوژن کے شعبے میں جدید ترین آلات و وسائل تیار کئے ہیں۔