Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران روس معاہدے کی مدت میں توسیع

ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع ہو گئی ہے۔

روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے جمعے کے روز تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون و تعلقات کے بارے میں معاہدے کی بیس سالہ مدت کی  طرف اشارہ کرتے ہوئے جو جمعے کے روز ختم ہو رہی تھی، کہا ہے کہ اس معاہدے میں پانچ سال کی مزید توسیع ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات اور تعاون کی سطح، ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بلند ہے اور فریقین کے درمیان یہ تعاون اور زیادہ گہرا ہوا ہے۔

انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان معاہدے کی بیسویں سالگرہ اس بات کی یادآوری کراتی ہے کہ دونوں اہم پڑوسی اور دوست ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ، دو طرفہ تعلقات و تعاون کی گہرائی کو مزید وسعت دیئے جانے کا متقاضی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کا یہ بیس سالہ معاہدہ جمعہ بارہ مارچ کو ختم ہو رہا تھا جس کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

ٹیگس