Mar ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی بحری جہاز پر حملہ تخریبی کارروائی ہے ؛ ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے مال بردار ایرانی بحری جہاز پر حملے کو تخریبی کاروائی قرار دیا ہے

ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ مال بردار ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بارے میں جو رپورٹیں ملی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ تخریبی نوعیت کا تھا - انھوں نے اس قسم کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور بحری اصول و ضابطوں کے خلاف قرار دیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار عناصر کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات سے متعلق ضروری اقدامات انجام دئے جارہے ہیں ایران کی جہاز رانی کمپنی کے ترجمان علی غیاثی نے بھی بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایران شہر کرد نامی ایران کا مال بردار بحری جہاز بحیرہ روم میں دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گیا تھا اور دھماکے سے اس جہاز کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تھا اور اس میں آگ لگ گئی تھی،  انھوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز ایران کی جہاز رانی کی کمپنی سے متعلق ہے اور ایران کا یہ بحری جہاز ایران سے یورپ جا رہا تھا۔ 

ٹیگس