ایران نے نئے میزائل سٹی کی باضابطہ رونمائی کردی ! + ویڈیو
ایران نے نئے میزائل سٹی کی باضابطہ رونمائی کردی ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے میزائل سٹی کی رونمائی اور دفاعی آلات کی شمولیت، خصوصی تقریبات کے دوران انجام پائی جن میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور دیگر اعلی رتبہ فوجی عہدیدار شریک تھے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے میزائل سٹی میں، مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے کروز اور بیلسٹک میزائل سسٹم موجود ہیں۔
پیر کے روز الیکٹرانک جنگی وسائل سپاہ پاسدران کی بحری فورس کے حوالے کیے جانے کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں سپاہ پاسدران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور بحری فورس کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری بھی شریک تھے۔
اس موقع پر مختلف صلاحتیوں اور خصوصیات کے حامل میزائل لانچنگ سسٹم، مختلف فاصلوں تک بارودی سرنگیں پھیلانے والے نظام، تین سو ساٹھ ڈگری میں فائرنگ کرنے والا نظام، الیٹکرانک جنگ کے آلات اور بہت سے دوسرے وسائل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے حوالے سے کیے گئے۔
یہ تمام دفاعی آلات اور وسائل ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے ڈیزائن اور تیار کیے ہیں۔
اس موقع پر سپاہ کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ کی بحریہ کی توانائیوں میں اضافہ ایرانی عوام کی عظمت و شکوہ کو زیادہ سے زیادہ بلند کرنے کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی شیطان اور سامراجی طاقتیں ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف متحد ہوگئیں لیکن ان شیطانی طاقتوں کو شکست و ذلت کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا-