ایران کی اقتصادی ترقی قابل فخر رہی، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی سال تیرہ سو چورانوے سے چھیانوے کے دوران ایران کی اقتصادی ترقی کو قابل فخر قرار دیا۔
صدر مملکت نے منگل کے روز ایران کے سینٹرل بینک کے ساٹھویں جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حالات کا تیرہ سو چھیانوے اور اس سے پہلے سے موازنہ کیا جائے تو اس طرف کے حالات دباؤ سے دوچار تاہم معمول کے مطابق رہے ہیں اور پھر بھی پابندیوں کے دور کو عبور کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں بھی ایران کے حالات معمول کے مطابق اور مناسب رہے ہیں جبکہ تیرہ سو پچانوے میں ایران کی اقتصادی ترقی دنیا میں سب سے زیادہ رہی ہے جو ایک مثال ہے۔
صدر ایران نے دشمن کی اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں پہنچنے کے بعد کسی بھی قانون، معاہدے، عہد وپیمان اور انسانی اصول پر عمل نہیں کیا اور تمام بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی اور کئی عالمی معاہدوں سے نکلنے کا اعلان کیا اور خاص طور سے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کیں مگر پھر بھی ایران اپنی معمول کی ترقی جاری رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔