Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران اور ملت  ایران کے خلاف امریکی بغض و عناد

امریکہ نے 10 ایرانی شہریوں پر پابندیوں کی خلاف ورزی کئے جانے کا بھونڈا دعوی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی نام نہاد وزارت انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دس ایرانی شہری گزشتہ 20 برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہيں۔

بیان کے مطابق سن وادی فرنانڈو، کینیڈا، ہانک گانک اور متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ جعلی کمپنیوں کے ذریعے 300 ملین ڈالر کے معاملات انجام پائے ہیں۔

بیان کے مطابق کیس میں مجرم قرار دیئے جانے کی صورت میں ان افراد کو 20 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

امریکہ کی نام نہاد وزارت انصاف کے مطابق یہ تمام افراد امریکہ سے باہر مقیم ہیں۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے امریکہ نے مختلف ادوارمیں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگاکر ایران اور ملت ایران کے خلاف اپنے بغض و عناد  کا اظہار کیا ہے۔

 جس کے تحت امریکہ اور امریکہ سے باہر کسی دوسرے ملک کی کمپنیاں بھی ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین نہیں کرسکتیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام امریکہ کی ان یکطرفہ پابندیوں کو غیر قانونی اور معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہیں۔

ٹیگس