Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • نوروزی تمدن کے حامل ممالک کو صدر حسن روحانی کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے نوروزی تمدن کے حامل ممالک کے سربراہوں کو عید نوروز کی مبارک باد پیش کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے افغانستان ، پاکستان ، تاجیکستان، آذربائیجان ، ترکمنستان ، آرمینیا ، قزاقستان ، ازبکستان ، ترکیہ اور عراق جیسے ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں عید نوروز کی مبارک باد پیش کی ہے۔

صدرحسن روحانی نے اپنے پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے پیدا ہونے والے اقتصادی و سماجی مسائل کی جانب اشارہ کیا اورامید ظاہر کی کہ نئے سال میں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون اور اشتراک عمل سے کورونا کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور نوروز عوام کے لئے نئے دور کی نوید ثابت ہوگا اور دنیا کے تمام ممالک میں خوشحالی ، برکت ،  صحت و سلامتی اور امن و امان بحال ہوجائے گا۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام مبارک باد میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم انسان بھی فطرت کی مانند اپنی روح کو تازگی عطا کریں گے اور کاہلی و سستی کی گرد کو صاف کر کے فکر و روح کو نشاط اور جسم کو صحت و سلامتی فراہم کریں گے۔

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس