Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے لئے آبدوز کی تیاری

ایران کی وزارت دفاع کی بحریہ کی صنعتوں کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے لئے ہلکی اور نسبتا بھاری آبدوزیں تیار کی جارہی ہیں-

ایران کی وزارت دفاع   کی بحریہ صنعتوں  کے ادارے کے  سربراہ ایڈمیرل امیر رستگاری نے ارنا سے گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے لئے ہلکی اور نسبتا بھاری  آبدوزیں تیار کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تیاری کا عمل اسی ایرانی سال میں شروع ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بحری آبدوز کے شعبے میں ایران کی بحریہ اب تک اندرون ملک تیار کی جانے والی مختلف قسم کی ہلکی اور نسبتا بھاری اور بیرون ملک سے حاصل کی گئی بھاری آبدوزں کا استعمال کرتی رہی ہے۔

ایران کی وزارت دفاع کی بحریہ  کی صنعتوں کے ادارے   کے سربراہ ایڈمیرل امیر رستگاری نے کہا کہ ایرانی سال سن چودہ سو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے لئے ہلکی اور نسبتا  بھاری وزنی آبدوزوں کی تیاری کا کام شروع ہو جائے گا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ آئندہ چند برسوں میں مختلف قسم کی بحری آبدوزوں کی حامل ہو جائے گی۔

انھوں نے اپنے بیان میں ایران کی وزارت دفاع کو استقامتی معیشت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف بحری صنعتوں کے ادارے بلکہ وزارت دفاع کی ساری ارگنائزیشن مختلف قسم کی دفاعی پیداوار کے منصوبوں اور ان پر عمل میں کسی بھی بیرونی عناصر سے ہرگز کوئی مدد نہیں لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صنعت کا سارا عمل اپنے بل بوتے پر انجام پا رہا ہے اور اس نے مختلف شعبوں میں گذشتہ چار عشروں سے جاری پابندیوں کو فرصت کے مواقع میں تبدیل کر کے خود کو مختلف قسم کے مقامی ساختہ ہتھیاروں کے اسلحوں سے لیس کرنے میں مکمل کامیابی حاصل کی ہے۔

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں روز افزوں  پائیدار امن کے عمل کے فروغ کا قابل فخر عمل بدستور جاری ہے۔

 جنرل محمد پاکپور نے ایرانی سال سن چودہ سو کے آغاز کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا  ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں پائیدار روز افزوں امن کے فروغ کا قابل فخر عمل بدستور جاری رہے گا جس کا اصل مقصد مستقبل کے برسوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کے اہداف کے حصول کی راہ کو پوری مضبوطی اور قوت و توانائی کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔

 


خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس