Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کی رقم ادا کرنے کے لئے برطانیہ کے عملی اقدام کی ضرورت پر ایران کے وزیر دفاع کی تاکید

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی واجب الادا رقم ادا کرنے کے لئے برطانیہ کے عملی اقدام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  ایران کی رقم ادا کرنے کے لئے لندن کے اقدام کی ضرورت کے بارے میں برطانوی وزیر جنگ بن والیس کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں برطانیہ کی جانب سے اپنے موقف پر عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر جنگ نے بیالیس سال بعد اپنے ملک کے اس قسم کے موقف کا اعلان کیا ہے تاہم ہمیشہ اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے موقف اور عملی اقدامات میں فرق پایا جاتا رہا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ تہران کی واجب الادا رقم واپس کئے جانے کے بارے میں لندن کی عدالت کے فیصلے کے پیش نظر اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ برطانیہ کی جانب سے کوئی عملی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر جنگ نے ریڈیو ٹائمز سے گفتگو میں کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے ایران کی رقم واپس کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے برطانیہ کو یہ رقم سن ستر کے عشرے میں پندرہ سو ٹینک اور ڈھائی سو بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے لئے ادا کی گئی تھی۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس