پورے ملک میں پیداوار کی حمایت اور حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا : صدر حسن روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں پیداوار کی حمایت و مدد کی جائے گی اور اس سلسلے میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کردیا جائے گا۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو آزاد علاقوں کے قومی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے پیداوار کی حمایت اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات کو صرف ایک نعرہ نہیں رہنے دیا جائے گا بلکہ پورے ایران میں اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ہم اپنی حکومت کے ختم ہونے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور آئندہ کی حکومتیں بھی اسی راستے کو جاری رکھیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زور دے کر کہا کہ منصوبوں کا افتتاح دشنموں کی شکست کی علامت ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج پانچ ہزار آٹھ سو ارب تومان سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس سے پانچ ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار ملے گا۔