Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۱ Asia/Tehran
  • چین کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعے کی شام تہران پہنچ گئے۔

 چینی وزیر خارجہ وانگ یی تہران میں اپنے قیام کے دوران  اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے علاوہ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ  لیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی ایک دوسرے تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ ہفتے کے روز  سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی دستاویزی نمائش کا مشترکہ طور پر افتتاح بھی کریں گے۔  

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے جامع پروگرام کی دستاویز بھی پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ تعاون کے جامع پروگرام کی دستاویز پر ایران اور چین کے وزرائے خارجہ دستخط کریں گے۔

ٹیگس