Mar ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر سےایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیرخارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پرافغانستان کے صدر سے ملاقات کی اور افغانستان میں امن کے عمل اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

  اس ملاقات میں صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کے فروغ کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کی تشکیل پر بھی تاکید کی-

افغانستان میں امن کا مستقبل اور  افغانستان میں امن و استحکام کے قیام میں ایران کی اہمیت ، افغان صدر اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان گفتگو کے دیگر موضوعات تھے-

ٹیگس