Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کے خلاف پابندیوں کا جاری رہنا ایک غیر انسانی اقدام ہے: صدر روحانی

صدر مملکت نے ایرانی قوم کے خلاف پابندیوں کے جاری رہنے کو ایک غیر انسانی اقدام بتایا ہے۔

ڈاکٹرحسن روحانی نے بدھ کے روز کورونا سے مقابلے کی ماہر کمیٹیوں کی نشست میں کہا کہ دواؤں اور ویکسین تک رسائي، تمام ممالک کو حاصل واضح ترین حقوق میں سے ہیں لیکن ایرانی قوم اس فطری حق سے محروم ہے اور اس حق کو چھیننا ایک بڑا ظلم اور غیر انسانی اقدام ہے۔ انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کے خلاف پابندیاں اور معاشی جنگ، جو امریکہ کی پچھلی حکومت نے شروع کی تھی اور اس ملک کی نئي حکومت کے دور میں بھی بدستور جاری ہے، کہا کہ ایران تک دواؤں اور ویکسین کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیے جانے کے دعووں کے باوجود اس سلسلے میں اب بھی متعدد سنجیدہ مشکلات موجود ہیں اور اس غیر انسانی اقدام نے ایرانی عوام کی جان کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

صدر روحانی نے ایران کے اندر کورونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال ملک میں ویکسینیشن کے عمل کی تکمیل کے ساتھ ہی ایران میں کورونا کو پوری طرح سے کنٹرول کر لیا جائے گا۔

ٹیگس