Apr ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس

ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے جس میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ماہرین کی سطح پر الگ الگ نشستیں جاری رہیں گی

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے پہلے دور میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ کمیشن کے ارکان کے ماہرین کی دو الگ الگ متوازی نشستیں بھی انجام پائیں گی جن میں  پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی سرگرمیوں کے تعلق سے فنی معاملات پر بحث ہوگی اجلاس میں طے پایا ہے کہ ماہرین کی ان نشستوں کا نتیجہ اور ان کی رپورٹ کمیشن میں پیش کی جائے گی ۔ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایران اور چار جمع ایک گروپ کے نائب وزرائے خارجہ، وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر اور یورپی یونین کی جانب سے اس یونین کے نمائندے نے شرکت کی ہے۔ویانا میں اجلاس کے موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لئے پہلا اور ضروری اقدام ہے۔  انہوں نےکہا کہ جیسے ہی امریکی پابندیاں ختم ہوں گی ایران ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر پوری طرح سے دوبارہ عمل درآمد شروع کردے گا ۔

ٹیگس