Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • بحر احمر میں ایران کے بحری جہاز کا حادثہ ؛ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے تجارتی بحری جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید یخطیب زادہ نے اعلان کیا ہے کہ ساویز نام کے تجارتی بحری جہاز کے سانحے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور جہاز کو پیش آنے والے واقعے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے بحر احمر میں ایران کے تجارتی جہاز پر حملے کے امکان کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساویزنامی تجارتی جہاز میں بحر احمر میں جیبوتی کے ساحلوں کے قریب منگل کو صبح تقریبا چھے بجے ایک دھماکا ہوا جس کے باعث جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور اس کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ ساویز نامی بحری جہاز کے بارے میں جہازرانی کے عالمی ادارے کے ساتھ پیشگی ہماھنگی انجام دی جا چکی تھی اور اس جہاز کی سیکورٹی اور بحری قزاقوں سے اس کی حفاظت کے لئے بحراحمر اور خلیج عدن میں سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران اس واقعے کے سلسلے میں متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے ضروری اقدامات انجام دے گا-

ٹیگس