Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات پابندیوں کے خاتمے پر مرکوز ہیں، وائٹ ہاوس

وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ویانا مذاکرات کا اصلی ایجنڈا ہے۔

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ویانا میں ہم اپنے یورپی شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں پہلے دور کے مذاکرات کے بارے میں کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سفارت کاری ہی صحیح راستہ ہے اور یہ سب کے فائدے میں ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ ویانا میں منگل کو ہونے والے مذاکرات سے امریکہ کس حد تک راضی ہے کہا کہ یہ پہلے مذاکرات ہیں اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم اس بارے میں کیا کہتی ہے۔

یاد رہے کہ ویانا مذاکرات میں امریکی وفد نے شرکت کی کوشش کی تھی لیکن ایران کی مخالفت کی وجہ سے  شریک نہیں ہوسکا  ہے ۔

ٹیگس