Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ملکوں کو ترجیح دیتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے علاقائی دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا ہے-

اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ ان کے سفارتی دورے کی تیسری منزل، قزاقستان میں صدر جومرت توکایف اور وزیر خارجہ مختار تلیوبردی کے ساتھ بھرپور بات چیت ہوئی ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام اور ایٹمی ترک اسلحہ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے نظریات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کو ایران کی پالیسیوں میں ترجیح حاصل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ان دنوں وسطی ایشیا کے چار ملکوں، ازبکستان، کرغیزستان، قزاقستان اور ترکمنستان کے دورے پر ہیں۔

ٹیگس