Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایشیا کی ترقی اور فلاح و بہبود پر زور

ایران نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اقدامات اور فیصلوں کی بھرپور حمایت اور ان پرعملدرآمد کو ضروری قرار دیا ہے۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ایرانی پارلیمانی وفد کی سربراہ محترمہ معصومہ پاشایی بہرام نے، ایشیائی اقوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران اے پی اے کی سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کے اجلاس کے میزبانی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، ایشیا کے نعرے  کے ساتھ اپنی معیشت کو ترقی اور اقتصادی سفارت کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اے پی اے کی مجلس عاملہ کا آن لائن اجلاس جمعے کی صبح منعقد ہوا جس میں ایران، روس، عراق، بحرین اور ترکی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایشیا پارلیمانی اسمبلی کے رواں سال کے سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

ٹیگس