روس اور ایران کے وزارء خارجہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i384334-روس_اور_ایران_کے_وزارء_خارجہ_کی_ملاقات
تہران میں روس اور ایران کے درمیان وزارء خارجہ کی سطح پر اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • روس اور ایران کے وزارء خارجہ کی ملاقات

تہران میں روس اور ایران کے درمیان وزارء خارجہ کی سطح پر اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پرآئے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے آج صبح تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔

 ان کا یہ دورہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر عمل میں آیا ہے اور اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مسائل پر صلاح و مشورہ کرنا بتایا گیا ہے۔

سرگئی لاؤروف تہران میں اپنے قیام کے دوران صدرمملکت حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔