ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی صورتحال
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
ایران میں کورونا سے ہونے والی اموات اور نئے مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔
تہران میں وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے چار سو چونتیس مریضوں کا انتقال ہوا ہے جبکہ اکیس ہزار سات سو سے زائد نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس سے دو روز کے مقابلے میں کمی کی نشاندھی ہوتی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سامنےآنے والے اکیس ہزار نئے مریضوں میں سے تین ہزار چار سو سڑسٹھ افراد کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی-
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب تک بیس لاکھ کے قریب مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔