Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران میں خلیج فارس کا قومی دن

ایران میں 10 اردیبہشت کو خلیج فارس کے قومی دن کے طور پر منایا جاتاہے۔

ایران میں 10 اردیبہشت یعنی 30 اپریل کو خلیج فارس (Persian Gulf National Day ) کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے کہ جس دن 1622 عیسوی میں جنوبی ایران سے پرتگالی سامراج کو نکال باہر کر کے ایرانی سرحدوں سے اس کا خاتمہ کر دیا گیا۔

خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان واقع ہے۔ یہ تجارتی نقطہ نظر سے دنیا کے اہم ترین آبی علاقوں میں شمار ہوتی ہے۔ مختلف زبانوں میں اس سمندری علاقے کا تاریخی نام خلیج فارس ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران خلیج فارس کا نام تحریف اور تبدیل کرنے کی بے پناہ کوششیں کی گئیں جبکہ تاریخی دستاویزات اس بات کی گواہ ہیں کہ اس آبی علاقے کا نام قدیم زمانے سے خلیج فارس تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔

دنیا میں تیل کی اہم ترین آبی گزرگاہ یعنی خلیج فارس ایرانی تہذیب و تمدن کا اٹوٹ حصہ ہے اور دنیا بھر کی تاریخی دستاویزات، معاہدوں نیز مختلف اقوام کے درمیان اس آبی گزرگاہ کی پہچان کے لیے یہی نام استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر یوم خلیج فارس کے موقع پر تقاریب اور اجتماعات منعقد نہیں ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تیس اپریل سولہ سو اکیس کو ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں پرتگالیوں کو شکست دی اور ان کے 150 سالہ تسلط کو ختم کرکے انھیں اس خطے سے نکال دیا جس کے بعد سے اس تاریخ کوایران میں ہر سال خلیج فارس کے قومی دن کے طورپرمنایا جاتا ہے۔

ٹیگس