Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • جمعہ 30 اپریل کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران چارسو سات افراد کی موت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اکہتر ہزار سات سو اٹھاون ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے انیس ہزار دو سو بہتر مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے تین ہزار دو سو دو افراد کو اسپتالوں میں داخل کرنا پڑا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد چوبیس لاکھ  ننانوے ہزار ستتر ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک انیس لاکھ چون ہزار تین سو اکیس افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس