May ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • کورونا کی تیسری لہر کی شدت کم

ایران میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کم ہوگئی ہے ۔

ایرانی وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے بیس ہزار سات سو بتیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے تین ہزار نو افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا اور بقیہ کو اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئ۔  اس دوران کورونا کے مزید تین سو اکیانوے مریض انتقال کرگئے۔

ایرانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک ایران میں دس لاکھ چھبیس ہزار تین سو انہتر افراد کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا جاچکا ہے جبکہ دو لاکھ پچیس ہزار پانچ سو تیس افراد کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لے چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وسیع ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران، انسداد کورونا مہم میں کامیاب رہا ہے اور اس نے مختلف اقسام کے کورونا ویکسین بھی خود تیار کرلئے ہیں ۔

ٹیگس