May ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین اسپوتنک وی عنقریب ایران میں تیار ہوگی

روسی کورونا ویکسین اسپوتنک وی کی پیداوار جلد ہی ایران میں شروع کردی جائے گی۔

ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا ہے کہ اسپوتنک وی بنانے والی روسی کمپنی کے ساتھ اشتراک کے لیے تین ایرانی کمپنیوں نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے اور روسی فریق کو اس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر اسپوتنک وی کی پیداوار ایران میں شروع کردی جائے گی جو ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔

ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت کی حامل کورونا ویکسین کی تیئیس لاکھ ڈوز درآمد کی جاچکی ہیں جن میں سے پندرہ لاکھ ڈوز انجیکٹ کردی گئی ہیں۔

اسپتوتنک وی روس کی بنائی ہوئی دنیا کی پہلی کورونا ویکسین ہے اور یہ کورونا کی تمام اقسام کے خلاف اکیانوے فیصد تک موثر واقع ہو رہی ہے۔

ٹیگس