May ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • پابندیاں ناکام ہو چکی ہیں : صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے زور دے کر کہا ہے کہ پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں -

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اگر سب متحد رہیں تو بہت جلد پابندیاں ختم بھی ہوجائیں گی ۔

صدرحسن روحانی نے کہا کہ فریق مقابل جانتا ہے کہ اس کے پاس آئین و قانون کی پابندی اورایٹمی سمجھوتے میں واپسی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔

صدرحسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت پابندیوں کے خاتمے کی راہ زیادہ ہموار ہے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے میں ملت ایران کے حقوق پوری طرح ملنے چاہئے اور ہم کسی بھی چیز کو نظرانداز نہیں کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اس وقت بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے سوگ کا دن ہے کیونکہ  اقتصادی جنگ میں بھی وہ شکست کھا چکے ہیں جو انھوں نے امریکہ کے ذریعے ایران پرمسلط کی تھی اور ایران و علاقے کے ممالک کے مابین دوری پیدا کرنے کی کوشش کا انجام بھی ناکامی ہے۔

صدرمملکت نے یوم قدس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو یوم قدس ہے اور یہ اسلامی جمہوری نظام کے لئے ایک افتخاراور امام خمینی رحمت اللہ علیہ  کی وصیت کا حصہ ہے ۔

صدرحسن روحانی نے مزید کہا کہ ملت فلسطین اپنے وطن میں ضرور واپس جائے گی اور مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کو مل کر رہے گا۔

 

ٹیگس