May ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • برطانوی کورونا نہایت ہی خطرناک ہے ؛ صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہے ہیں تاہم اس میں اموات کی شرح تیسری لہر کے برابر ہی رہی ہے -

صدر حسن روحانی نے کورونا کی روک تھام کی قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتوں میں ہم نے کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کیا لیکن افسوس کہ برطانوی کورونا نہایت ہی خطرناک ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ رپورٹوں کے مطابق اگرچہ بعض صوبوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی بیشی دیکھی گئی ہے تاہم مرنے والوں کی تعداد تیسری لہر کے ہی برابر تھی جو طبی عملے کی محنتوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے موجودہ حالات میں بیرونی ویکسین کی خریداری کو لازمی قرار دیا اور کہا کہ ملک کو داخلی ویکسین کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنی علمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہئے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے تسلسل کو روکنے کے لئے سترفیصد آبادی کی ویکسینیشن ضروری ہے تا کہ جون و جولائی تک اس مرحلے سے عبور کرلیں اور یہ کہہ سکیں کہ ہم نے کورونا سے ہونے والی اموات پر قابو پا لیا ہے ۔

ٹیگس