May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کی نطنز ایٹمی سائٹ میں یورے نیئم کی افزودگی ترسٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے : آئی اے ای اے

ایران کی نطنز ایٹمی تنصیبات میں یورے نیئم کی افزودگی ترسٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ نطنز ایٹمی سائٹ سے اکٹھا کئے جانے والے نمونوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس سائٹ میں یورے نیم کی افزودگی ترسٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے سترہ اپریل کو ایک اپنی ایک رپورٹ میں ساٹھ فیصد یورے نیئم کی افزودگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی ۔

ایران کی جانب سے یورے نیم کی افزودگی ساٹھ فیصد بڑھانے کا اعلان نطنز ایٹمی سائٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے چند روز بعد کیا گیاہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے تیرہ اپریل کو اعلان کیا تھا کہ نطنز کی شہید احمدی روشن تنصیبات کی آئی آر فور اور آئی آر سکس جدید سینٹری فیوج مشینوں میں ساٹھ فیصد یورے نیئم کی افزودگی شروع کردی گئی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے تئیس فروری سے ملت ایران کے حقوق کی پاسداری اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے اسٹریٹیجک اقدام کے قانون کے تحت ایٹمی سمجھوتے کے دائرے میں بعض رضاکارانہ اقدامات کو روک دیا ہے ۔

ایران کی تاکید ہے کہ پابندیاں منسوخ ہونے اور ایران کو ایٹمی سمجھوتے کے فوائد حاصل ہونے کی صورت میں وہ ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد شروع کردے گا۔

ٹیگس