May ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی تجارتی پیشرفت پر صدر کی تاکید

ایران کے صدر نے عالمی تجارتی منڈی میں تہران کی کامیاب اور آبرومندانہ موجودگی پر تاکید کی ہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز حکومت کی اقتصادی ہم آہنگی کی کمیٹی کے دو سو پچیسویں اجلاس میں کہا ہے کہ عالمی تجارت میں کامیاب اور  آبرومندانہ موجودگی اور برآمداتی منڈی کو سرگرم رکھنے کے لئے عالمی تجارت اور  ماحول کو سازگار بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے ملک کے آزاد تجارتی علاقوں کے امور  کے بارے میں بھی کہا کہ خارجہ پالیسی کے شعبے میں بڑی بڑی رکاوٹوں کو دور کیا جانا  چاہۓ تاکہ ان علاقوں کی منڈیاں علاقائی و بین الاقوامی سطح پر پائی جانے والی گنجائشوں اور مواقع سے محروم نہ رہ سکیں۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح کہا کہ آزاد تجارتی علاقوں کی توسیع، ترغیب اور نجکاری کے لئے اقتصادی سلامتی کے قیام کے ساتھ عمل میں لائی جانی چاہئے۔

صدر ایران نے کہا کہ اقتصادی سرمایہ کاری کے لئے جتنے زیادہ محرکات پائے جائیں گے پیداواری اور برآمداتی سرگرمیوں کی توسیع کا امکان اتنا ہی زیادہ بڑھے گا ۔ 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس