May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اٹلی تعلقات کے فروغ پر زور

ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ اور اقتصادی لین میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے اطالوی ہم منصب لوئی ڈی مایو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اقتصادی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
 وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی عوام کے خلاف  اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ تجویز پیش کی سرزمین فلسطین کے اصلی باشندوں کی مشارکت سے ریفرنڈم انعقاد کرایا جائے۔
اطالوی وزیر خارجہ لوئی ڈی مایو نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔
انہوں نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا علاقائی اور عالمی معاملات کے بارے میں ایران کے ساتھ صلاح و مشورے  کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس