ایرانی کورونا ویکسین کوو برکت پیداواری مرحلے میں داخل
ایرانی ماہرین کی تیار کردہ پہلی کورونا ویکسین کوو ایران برکت انسانی آزمائش کی تکمیل کے بعد پیداواری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے-
امام خمینی کے فرمان پرعملدرآمد سے موسوم کمیٹی کے سربراہ محمد مخبر نے بتایا ہے کہ ، رواں سال اگست کے وسط تک ایرانی ویکسین کوو برکت ایران کی ڈھائی کروڑ خوراکیں وزارت صحت کے حوالے کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج دنیا میں ویکسین بنانے والا ایک طاقتور ملک بن گیا ہے کیونکہ دنیا کے صرف پانچ چھے ممالک ہی ویکسین سازی کی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔
امام خمینی کے فرمان پرعلمدرآمد کی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں نے بھی ایران سے کورونا ویکسین کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم ہماری توجہ فی الحال ملکی ضرورت کو پورا کرنے پر مرکوز ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تمام ترغیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے باوجود کورونا کے مقابلے کے لیے متعدد ویکسین تیار کرکے، عالمی سائسندانوں کی داد حاصل کرلی ہے۔