May ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۴ Asia/Tehran
  •  ڈیٹا محفوظ رکھنے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے آئی اے ای اے کے ساتھ ہونے والے سہ ماہی معاہدے میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تکنیکی معاملات کے حل کی غرض سے ویانا میں جاری مذاکرات کے پیش نظر، نگرانی کے کیمروں کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کی مدت میں چوبیس مئی سے ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ویانا مذاکرات میں پیشرفت اور انہیں نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے ایک مہلت کے طور پر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران نے تیئس فروری کو پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹیجک قانون کے تحت، آئی اے ای اے کے ایڈیشنل پروٹوکول اور ایٹمی معاہدے کے تحت قبول کی جانے والی نگرانی کا عمل روک دیا تھا۔

تاہم آئی اے ای اے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت، ایٹمی سرگرمیوں کی آن کیمرہ ریکارڈنگ تین ماہ کے لیے اپنے پاس محفوظ رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

ٹیگس