ہمیں تمام پرامن جوہری ٹیکنالوجیاں حاصل کرنا ہوں گی: ایران
May ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں تمام پرامن جوہری ٹیکنا لوجیوں کو حاصل کرنا ہو گا اور یہ ہمارے لئے ناگزیر ہے۔
ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے تمام تر دباؤ اور ظالمانہ اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود ہم نے اپنے نوجوانوں کی توانائیوں کی بدولت جوہری شعبے میں ترقی و پیشرفت کی ہے۔
منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اُسے بڑھنے سے نہیں روکا جا سکا ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ پرامن شعبے میں ہمیں ہر طرح کی ٹیکنالوجی حاصل کرنا ہو گی اور اس کی ہمیں ضرورت ہے۔