May ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  •  ملکی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کیاجائے گا: وزیر صحت ایران

ایران کے وزیرصحت نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔

وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کا کہنا تھا کہ کورونا کی ایرانی ویکسین کی پبلک ویکسینیشن مہم رواں موسم گرما کے وسط میں شروع کردی جائے گی جبکہ ترجیحی ویکسینیشن کا آغاز بہت جلد ہوگا۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ایرانی ویکسین کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ ویکسین بھی ویکسینشن مراکز میں دستیاب ہوں گی۔ ڈاکٹر سعید نمکی نے کہا کہ ایران نے کورونا مینیجمنٹ کے حوالے سے اچھے تجربات حاصل کیے ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک بھی ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی دباؤ اور ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران نے نظام صحت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی ہے اور گزشتہ برس کے دوران چودہ سو منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

ٹیگس