May ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • بیرون ملک ایران کے صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے بیرون ممالک میں ایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

بیرون ملک انتخابات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس پیر کو وزارت داخلہ کے الیکشن ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر جمال عرف، نائب وزیر خارجہ برائے کونسلر افیر سید کاظم سجادی اور وزارت خارجہ کے متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدارتی انتخابات کے بیرون ملک انعقاد کی تیاریوں کا جا‏ئزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں قائم ایران کے ایک سو تینتس سفارت خانوں، قونصل خانوں اور نمائندہ دفاتر میں صدارتی انتخابات کے لیے انتظامات کو حمتی شکل دے دی گئی ہے۔

درایں اثنا ایران کے قومی نشریاتی ادارے سے تمام نامزد امیدواروں کی الیکشن کیمپین جمعے سے باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے اور قرعہ اندازی کے مطابق امیدواروں کے پروگرام ریڈیو اور ٹی وی چینلوں سے نشرکیے جارہے ہیں۔

ایران کے صدارتی انتخابات اٹھارہ جون کو کرائے جائیں گے اور اس کے لیے سات امیدوار میدان میں ہیں جن میں محسن رضائی، سید ابراہیم رئیسی، محسن میر علی زادے، امیر حسین قاضی زادے ہاشمی، علی رضا زاکانی، عبدالناصر ہمتی اور سعید جلیلی شامل ہیں۔ صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایرانی عوام میں خاصا جوش و خروش نظر آرہا ہے اور لوگ مختلف امیدواروں کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگراموں میں گہری دلچسپی لے رہے۔

ٹیگس