افغانستان کو کھیل کے میدان میں، ایران کے تجربات اور کوچز کی ضرورت
افغانستان نے کھیل کے شعبے میں ایران کے تجربات اور ماہرین سے استفادے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کے وزیر کھیل اور قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ حفیظ اللہ رحمی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو کھیل کے مختلف شعبوں میں تربیت کے لیے ایران کی اولمپک اکیڈمی کے تجربات اور ایران کوچز کی خدمات درکار ہوں گی۔
ایران اولمپک اکیڈمی کے دورے کے موقع پر افغانستان کے وزیر کھیل نے کہا کہ افغان اولمپک اکیڈمی کے قیام کا ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ہم ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر ایران اولمپک اکیڈمی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور تربیتی سہولتوں کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔ افغانستان کے وزیر کھیل کی سرابراہی میں ایک افغان وفد، کھیل کے شعبے میں تعاون کی راہوں کا جائزہ لینے کی غرض سے گزشتہ دنوں تہران پہنچا ہے۔