صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا ٹی وی مباحثہ
ایران میں صدارتی امیدواروں کے درمیان سنیچر کو پہلا ٹی وی مباحثہ ہوا۔
صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا ٹی وی مباحثہ ایران کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہا۔ یہ ٹی وی مباحثہ آئی آر آئی بی کے چینل ون اور نیوز چینل سے ایک ساتھ نشر کیا گیا۔
ایران کے صدارتی امیدواروں کے پہلے ٹی وی مباحثے میں اقتصادی اور معاشی مسائل پر بحث ہوئی۔ صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ منگل آٹھ جون کو اور تیسرا اور آخری ٹی وی مباحثہ سنیچر بارہ جون کو ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کی وجہ سے صدارتی امیدوار جلسے اور ریلیوں سے گریز کررہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مختلف ریڈیو اور ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے چلارہے ہیں ۔آئی آر آئی بی کے چینلوں پر سبھی امیدواروں کو مساویانہ طور پر وقت دیا جارہا ہے۔
ایران میں صدارتی انتخابات میں سات امیدوار، عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی، مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی، قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر سعید جلیلی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، علی رضا زاکانی، محسن رضائی ، اور محسن مہر علی زادہ ، میدان میں ہیں ۔